اہم خبریں

پی ٹی آئی کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد

اسلام آباد(ا ے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سید عاصم منیر کو فیڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں، پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت کے خلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں: خضدار ، اسکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ،شہید طالبات کی شناخت ہوگئی

متعلقہ خبریں