خصدار(اے بی این ن یوز)خضدار میں قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب اسکول بس پر دھماکے کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق خضدار میں اسکول بس پر دھماکے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوگئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق دھماکا کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر زیروپوائنٹ کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد سڑک کنارے گاڑی میں نصب تھا۔
مزید پڑھیں:توہین آمیز پوسٹس شیئر کرنیکے مقدمے میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت مسترد