اہم خبریں

سرکاری تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پشاور ( اے بی این نیوز )خیبرپختونخوا میں جاری شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نئے اوقات کے مطابق، تمام اسکول صبح 7:15 پر کھلیں گے۔

پرائمری اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 7:15 سے دوپہر 11:40 تک ہوں گے، جبکہ مڈل اور ہائی اسکولوں میں تدریسی اوقات صبح 7:15 سے دوپہر 12:15 تک جاری رہیں گے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شدید گرمی کے پیش نظر بچوں کی صحت اور سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں