اہم خبریں

4 تنخواہوں کے برابر بونس، بجٹ سے قبل ملازمین کے لئے بڑی خبرآ گئی 

بجٹ سے قبل ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے دیے گئے ہیں، جنہیں 4 بنیادی تنخواہوں کے برابر بونس ملے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ملازمین کو یہ اعزازیے دیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق، جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں مختلف مراحل میں یہ اعزازیے دیے گئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جن ملازمین کے خلاف انضباطی انکوائریاں چل رہی تھیں، منفی ریمارکس تھے، یا وہ الیکشن کمیشن کے خلاف کیسز میں ملوث تھے، انہیں اعزازیے نہیں دیے گئے۔ اسی طرح، 30 جنوری سے پہلے چھٹیوں پر رہنے والے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں دیا گیا۔

اعزازیے الیکشن کمیشن کے چارجڈ بجٹ سے دیے گئے۔ گریڈ 2 سے 9 تک کے ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں، گریڈ 11 سے 17 تک کے ملازمین کو 3 بنیادی تنخواہیں اور گریڈ 18 سے اوپر کے ملازمین کو 2 بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔

متعلقہ خبریں