اہم خبریں

قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا جواز موجود ہے، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملنے نہ دینا ہمارا نہیں پوری قوم کا امتحان ہوتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے ایک ہفتے میں کسی کی ملاقات نہیں ہوئی۔
ملک میں اس وقت پورا نظام زمین دوز ہوچکا ہے ۔ اس وقت ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی نہیں۔ ملاقات کیلئے ان لوگوں کو بھیجا جاتا ہے جن کالسٹ میں نام نہیں ہوتا۔ پارٹی میں کسی کے علم میں نہیں کہ بانی سے جیل میں کوئی خفیہ طورپر ملاہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
سائل کا حق ہوتا ہے کہ وہ اپنے وکیل ملے۔ جمہوریت کا ساتھ دینے والی جماعت سے بات چیت کی جاسکتی ہے۔ قومی اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا جواز موجود ہے۔
ہمارے آئینی نظام کے ساتھ مذاق ہورہا ہے۔
اس وقت ملک کی سب بڑی عدالت عوام کی عدالت ہے۔ قیادت اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی میں کوئی تقسیم نہیں ۔ سپیکرقومی اسمبلی کو اندازہ نہیں کہ وہ اس وقت کس مذاق کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں :روس یوکرین جنگ بندی،ٹرمپ نے بڑا اعلان کر دیا،فوری مذاکرات شروع ہو نگے

متعلقہ خبریں