اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائی، آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 9خارجی ہلاک۔ لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،5خارجی ہلاک۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دوسری کارروائی میں 2خارجی مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشتگردوں کافورسز کے قافلے پرحملہ ۔ سیکیورٹی فورسز کامیرعلی میں مؤثرجواب،کارروائی میں2خوارج ہلاک۔
میرعلی مقابلے میں 2جوان فرحان علی طوری اور صابرآفریدی شہید۔پاک فوج کاعلاقے میں سرچ اورکلیئرنس آپریشن،دہشتگردوں کامکمل صفایاکیاجائیگا ۔ بھارتی پراکسیزاورخوارج کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
پہلی کارروائی کے دوران ضلع آواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد یونس ہلاک ۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع کیچ کے شہرتربت میں کی۔ دوسری کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردسرغنہ صبراللہ اورامجد عرف بچھوہلاک۔
بلوچستان میں 2مختلف کارروئیاں، کالعدم بی ایل اے کے3دہشتگردہلاک۔ سیکیورٹی فورسز کا تربت میں آپریشن، کالعدم بی ایل ایف کے2دہشتگردہلاک۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولہ بارودبرآمد۔
صدر مملکتنے بلوچستان میں 3 دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش۔ صدر مملکت نے 3 دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کامیاب کارروائیاں کرنا خوش آئند ہے۔ دہشتگرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار۔
وزیر اعظم نے بلوچستان میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی پذیرائی ۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ۔
بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔ حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئےپر عزم ہیں۔
مزید پڑھیں :پاک بھارت سیز فائر برقرار رہے گا، ہاٹ لائن کھلی ہے، رابطے جاری ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر