دہلی ( اے بی این نیوز )بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ادت راج نے اعتراف کیا ہے کہ بھارتی حکومت پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ایک بیان میں ادت راج نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد امریکہ سمیت پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم نے چند مقامات پر بم گرائے ہیں تب بھی ہمیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا ہے کہ جب آج دنیا میں کوئی بھی ہندوستان کا ساتھ نہیں دے رہا تو پارلیمنٹ کے 40 ارکان کو غیر ملکی دوروں پر بھیجنے سے کیا حاصل ہوگا؟
مزید پڑھیں :پانی روکنے کا سوچنے والا ہی پاگل ہے، کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرےاگر ایسا ہوا تو دنیا اقدامات کو دیکھے گی،ترجمان پاک فوج