اہم خبریں

راولپنڈی ،اسلام آباد،مری، پشاور،صوابی، کہوٹہ،مانسہرہ ،آزاد کشمیر ،ہری پور میں طوفانی باد و باراں سے ہو نے والے جانی و مالی نقصان کی مکمل رپورٹ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) راولپنڈی اوراسلام آبادمیں تیزہواؤں کےساتھ بارش۔ آندھی سےدرخت گرنے اور بجلی بندش کی اطلاعات ملی ہیں۔ پشاورمیں طوفان کےباعث درخت،چھتیں اوردیوارگرنےکےواقعات رونما ہو ئے۔
مختلف علاقوں میں چھتیں ،دیوارگرنےسے5افرادزخمی،ریسکیوحکام مری میں شدید آندھی اور طوفان کےبعد بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش اور آندھی سےبجلی کا بریک ڈاؤن ، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے ۔
بارش کے بعد موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ پشاور میں شہراورگردونواح میں آندھی،درختوں کونقصان۔ صوابیمیں شہرمیں شدید آندھی اور طوفان کےبعدبارش۔
تیز ہواؤں سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل۔
کہوٹہ میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش۔ با رش اور تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ با رش کے ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی، شہر اور گردونواح کے ٹرانسفر ٹرپ کر گئے۔
مانسہرہ میں شہر و گردواح میں تیز ہوا ئیں اور شدید آ ندھی کا سلسلہ جاری۔ شدید آ ندھی کی وجہ سے بجلی کا نظام درہم برہم ۔ لوگوں کو آمدورفت اور گاڑی چلانے والوں کو سخت مشکلات کاسامنا۔
آزاد کشمیر میں د یول، علیوٹ، پھگواڑی، کلڈنہ موہڑہ شرف روڈ پر متعدد درخت گر گئے۔ ایک نوجوان زخمی، بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی، سائن بورڈز اور چھتیں اُڑ گئی۔ شارہ کشمیر علیوٹ میں درخت گرنے سے ٹریفک معطل، گاڑیوں کی لمبی قطاریں۔
درخت اچانک مین روڈ پر آ گرا، سڑک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ۔ موسلا دھار بارش جاری ، امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ۔ درخت گرنے سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
مسافر شدید پریشانی کا شکار، مقامی انتظامیہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ پانیولہمیں شہر اور مضافات میں گرج چمک تیز ہواوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری۔ تیز بارش اور ہواوں کے باعث بجلی کا نظام معطل۔
بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوشگوار ہوگیا۔ تناول میں شدید آندھی اور طوفان آگیا ۔ آندھی طوفان سے ہر مٹی کا طوفان بھرپا ہو گیا۔ آندھی طوفان کے بعد شدید گرمی حبس پیدا ہوگیا۔
بالاکوٹ میں  تیز آندھی کے ساتھ بارش شروع ہو گی ۔ تیز ہوا چلتے ہی بجلی بند ، کالے بادلوں سے تاریکی چھا گئی۔ گڑھی حبیب اللہ اور مانسہرہ میں تیز گرج چمک کے ساتھ بارش ۔
تیز ہواؤں سے سائن بورڈ اکھڑ گئے، گرمی کا زور ٹوٹ گیا ۔ بجلی کی بندش سے عوام پریشان گزشتہ روز سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ طول پکڑ گئی۔
چلاس میں شہرمیں شدید آندھی اور مٹی کا طوفان۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ گردوغبار نے علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں سائن بورڈ اکھڑ گئے۔
کئی مقامات پر بجلی کی تاروں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ۔
ہری پورمیں شہر میں تیز آ ندھی کے ساتھ مٹی کا طوفان ۔ تیز آ ندھی کے باعث مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات۔ تیز آ ندھی کے باعث بجلی کے مختلف فیڈر ٹرپ کر گئے ،شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔
مزید پڑھیں :پانی روکنے کا سوچنے والا ہی پاگل ہے، کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرےاگر ایسا ہوا تو دنیا اقدامات کو دیکھے گی،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں