اہم خبریں

بھارت آج تک پہلگام واقعہ کاکوئی ثبوت نہیں دےسکا،سیزفائررابطوں کاعمل کامیابی سےجاری ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ  مسلح افواج نےبھارت کوبھرپورجواب دیا۔ بھارت نےجوسفارتی اقدامات لیےہم نےان کابھی جواب دیا۔
پہلگام واقعہ کےبعدبھارتی میڈیانےشورمچایا۔ ہم نےمختلف ممالک کوآگاہ کیاتھا کہ ہم پہل نہیں کریں گے۔
7مئی کےبعدکئی ممالک نےدرخواست کی تحمل کامظاہرہ کریں۔ کچھ ممالک ہم سےکہتےتھے کہ پہلگام ہواہےتوبھارت پنچ لگائےگا۔ جواب میں ہم نےکہااگربھارت نےایساکیاتوہم بھی پنچ لگائیں گے۔
9مئی کی رات ہمارےصبرکاپیمانہ لبریزہوگیاتھا۔ ہم نےحالیہ کشیدگی میں متحرک کرداراداکیا۔ بھارت نےجھوٹ بولاتھا کہ پاکستان نے15مقامات پرحملہ کیا۔ بھارتی میڈیانےاتنا شورمچایاکہ پورامعاملہ پلوامہ2لگ رہاتھا۔
ہم نےمختلف ممالک کوبتایاکہ ہم نےابھی تک حملہ نہیں کیا۔ ایک مغربی ملک نےکہا کہ آپ سچ کہہ رہےہیں۔ جب تک بھارتی طیاروں نےحملہ نہیں کیا،ہم نےجواب نہیں دیا۔ بھارت کے6طیاروں نےہم پرحملہ کیا،وہی6طیارےگرائےگئے۔
سیزفائررابطوں کاعمل کامیابی سےجاری ہے۔ سیزفائررابطوں میں صرف جنگ بندی نہیں،طویل حکمت عملی ہوتی ہے۔ پاکستان عوام کی بہتری اورمعیشت کیلئےخطےمیں امن چاہتاہے۔
دوست ممالک پاک بھارت کشیدگی کم کرنےکی کوشش کررہےتھے۔
بھارت آج تک پہلگام واقعہ کاکوئی ثبوت نہیں دےسکا۔ پہلگام واقعہ کووجہ بنانےکےبھارتی عزائم کچھ اورتھے۔ بھارت نےپاکستان کاایف16طیارہ گرانےکادعویٰ کیا۔
اگلےروزباضابطہ اعلامیہ آیاکوئی ایف16نہیں اڑا،نہ تباہ ہوا۔

مزید پڑھیں :پانی روکنے کا سوچنے والا ہی پاگل ہے، کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرےاگر ایسا ہوا تو دنیا اقدامات کو دیکھے گی،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں