اہم خبریں

پانی روکنے کا سوچنے والا ہی پاگل ہے، کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرےاگر ایسا ہوا تو دنیا اقدامات کو دیکھے گی،ترجمان پاک فوج

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کے نتائج کئی دہائیوں تک بھگتنا پڑیں گے۔ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو اس کے نتائج برسوں اور دہائیوں تک بھگتنا پڑیں گے، کوئی پاکستان کا پانی روکنے کی جرات نہ کرے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے پانی کے معاملے پر بھارت پر واضح کر دیا ہے، فوج کو مزید کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔سچائی کے لیے لڑیں، پاکستان نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والا ڈوزئیر جاری کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روکنے کا سوچنے والا ہی پاگل ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھی کہا ہے کہ بھارت ایسا کرنے کی جرات نہیں کر سکتا، ہمیں امید ہے کہ ایسا وقت نہیں آئے گا، لیکن اگر ایسا ہوا تو دنیا اس کے اقدامات کو دیکھے گی۔

مزید پڑھیں :موسم نے لی انگڑائی ،اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں آندھی اورطوفانی ہوائیں شروع

متعلقہ خبریں