اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں آندھی اورطوفانی ہوائیں شروع ہو گئیں۔ اسلام آبادکےمختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کےبعدبارش
آندھی سےدرخت گرنے اور بجلی بندش کی اطلاعات.
واضح رہے کہ شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ۔ اگلے دو سے چار گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں آندھی جھکڑ کے ساتھ ساتھ بارش کی پیشگوئی ۔
ملک کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی امید ہے۔ ادھر پشاور اورگردونواح میں تیز آندھی اور مٹی کا طوفان شروع۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے موسم بہترہوتے ہی سکھ کا سانس لے لیا۔
دوپہر کے وقت شہر میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
مزید پڑھیں :کنول شوزب کی علیمہ خان پر لفظی گولہ باری،بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا، علیمہ خان