اہم خبریں

کنول شوزب کی علیمہ خان پر لفظی گولہ باری،بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا، علیمہ خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں کمرہ عدالت میں علیمہ خان اور کنول شوزب کا آمنا سامنا ہوگیا۔علیمہ خان اور کنول شوزب کے مابین مکالمہ۔
علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے۔
بس چھوڑو ٹھیک ہے جو تم نے کہا۔ ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں۔ ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی۔ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوں۔ میں تم سے ناراض نہیں ہوں جاو۔
میری وڈیو پرانی وڈیو کے مخصوص حصے کو میرے خلاف استعمال کیا گیا۔ ہمارے خلاف ن لیگ اور دیگر لوگ بھی باتیں کرتے ہیں۔ علیمہ خان نے کنول شوزب کی باتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے نکل گئیں۔
علیمہ خان کے خلاف کنول شوزب کی ایک وڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی تھی۔ کنول شوزب نے علیمہ خان پر الزام عائد کیا تھا وہ پارٹی کو تباہ کرنے پر لگی ہے۔

مزید پڑھیں :شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ، چند گھنٹوں میں آندھی،جھکڑ، ژالہ باری کی پیشین گوئی

متعلقہ خبریں

تازہ ترین خبریں