اہم خبریں

شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ، چند گھنٹوں میں آندھی،جھکڑ، ژالہ باری کی پیشین گوئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )شدید گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی ۔ اگلے دو سے چار گھنٹے میں راولپنڈی اسلام آباد میں آندھی جھکڑ کے ساتھ ساتھ بارش کی پیشگوئی ۔

ملک کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری کی بھی امید ہے۔ ادھر پشاور اورگردونواح میں تیز آندھی اور مٹی کا طوفان شروع۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے موسم بہترہوتے ہی سکھ کا سانس لے لیا۔
دوپہر کے وقت شہر میں درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

مزید پڑھیں :معرکہ حق،پاکستان کی بھارت کےخلاف تاریخی فتح،بھارتی جارحیت اورجھوٹ کوبےنقاب کرکےڈوزئیرجاری کردیا

متعلقہ خبریں