اہم خبریں

بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع کتنا ؟جانئے تفصیل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز یا قومی بچت بینک مئی 2025 میں بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر پرکشش منافع فراہم کرتا ہے۔

مارچ 2025 میں منافع کی شرحوں پر نظر ثانی کی تھی اور وہ اب بھی مئی 2025 میں لاگو ہیں۔ پاکستانی حکومت نے بیواؤں اور بزرگوں کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2003 میں بہبود سرٹیفکیٹس کا آغاز کیا کیونکہ یہ مناسب شرح پر ماہانہ منافع فراہم کرتا ہے۔

2004 میں، اس اسکیم کو ان کے سرپرستوں کے ذریعے معذور افراد اور خاص نابالغ معذور افراد تک بڑھایا گیا۔بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس 5، 10، 50 ہزار، ایک لاکھ۔ 5 لاکھ اور دس لاکھ روپے مالیت میں دستیاب ہیں۔

اس میں ایک فرد زیادہ سے زیادہ 7.5 ملین روپے کی سرمایہ کاری کر سکتا ہے جبکہ مشترکہ سرمایہ کار 15 ملین روپے کی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔حکومت نے بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 13.68 فیصد مقرر کی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ لوگ 100,000 روپے کی سرمایہ کاری پر 1,140 روپے ماہانہ منافع کما سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں