اہم خبریں

موسم گرما کی تعطیلات کے حوالے سے نئی خبر آگئی، طلبا کے لئے خوشخبری

کوئٹہ ( اے بی این نیوز )پنجاب کے بعد بلوچستان نے بھی موسم گرما کی تعطیلات 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس سے طلبا و طالبات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے کے گرم علاقوں میں گرمیوں کی چھٹیاں آج 17 مئی سے شروع ہو گئی ہیں، جو 31 جولائی تک جاری رہیں گی۔ تمام اسکول یکم اگست (جمعہ) کو دوبارہ کھولے جائیں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں چھٹیاں یکم جون 2025 (اتوار) سے شروع ہوں گی اور 9 اگست 2025 (ہفتہ) تک جاری رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور موسمیاتی خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ حکام نے عندیہ دیا ہے کہ اگر گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا تو تعطیلات ایک ہفتہ قبل بھی شروع کی جا سکتی ہیں تاکہ طلبا، اساتذہ اور دیگر عملے کو شدید موسم سے محفوظ رکھا جا سکے۔

واضح رہے کہ ماہرین طویل عرصے سے گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر سنگین اثرات کے بارے میں خبردار کر رہے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ تعلیمی شیڈول میں لچک اختیار کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں