راولپنڈی ( اے بی این نیوز )پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی سے بڑا جھٹکا ملا ہے، جہاں ان کی جانب سے دائر کی گئی حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک جانے کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
عدالت نے علیمہ خان کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ پیشی سے مستثنیٰ نہیں ہو سکتیں اور بیرون ملک جانے کی اجازت بھی نہیں دی جا سکتی۔
واضح رہے کہ علیمہ خان نے چند روز قبل عدالت میں یہ درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے حاضری سے استثنیٰ اور بیرون ملک سفر کی اجازت مانگی تھی۔