کوہاٹ(اے بی این نیوز) ڈیم میں کشتی الٹنے کے واقعے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سیر کے لیے تانڈہ ڈیم جانے والے مدرسے کے بچے قطار بنائے ڈیم کی طرف جارہے ہیں۔ویڈیو میں بچوں کو کشتی میں سوار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے اور بعد ازاں بچے کشتی میں سوار ہوکر ڈیم کی سیر کیلئے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ تاندہ ڈیم واقعے میں اب تک 50 بچوں کی لاشوں کو نکالا جاچکا ہے۔















