پشاور( اے بی این نیوز )خیبر پختونخوا اسمبلی کے رکن فضل الٰہی نے مظاہرین کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور تمام فیڈرز زبردستی چالو کرا دیے۔
پیسکو کے ترجمان کے مطابق فضل الٰہی نے طاقت کے زور پر رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی بحال کروائی، جبکہ مظاہرین نے سٹی گرڈ اسٹیشن اور انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن کا بھی گھیراؤ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پیسکو کے عملے کو نہ صرف دھمکایا بلکہ ان کے ساتھ بدسلوکی اور ہاتھا پائی بھی کی۔
پیسکو ترجمان نے مزید کہا کہ واقعے میں ملوث افراد، خصوصاً رکن اسمبلی فضل الٰہی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔