اہم خبریں

بھارت میں ایک اور سینئرسیاسی رہنما کا بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیئر رہنما سینیٹر شیری رحمان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت پر ردِعمل دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہے کہ یہ اقدام ان افراد کو خاموش کرانے کی کوشش ہے جو سچ بولنے کی جرأت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق، بھارتی حکومت کا مقصد پہلگام واقعے کے حقائق کو دنیا سے چھپانا ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ بھارت کے اس طرز عمل کی عالمی سطح پر مذمت ہونی چاہیے کیونکہ سچائی کو دبانا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد غیر ضروری جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کا پاکستان نے نہایت ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مستقبل میں بھارت نے کوئی اور مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستان اس کا موثر جواب دے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ بھارت کی درخواست پر کئی دیگر پاکستانی شہریوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی مقامی سطح پر بند کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں