اہم خبریں

بلوچستان ،تربت میں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

تربت (اے بی این نیوز)بلوچستان کے شہر تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں کالعدم تنظیم کے 2 مسلح دہشتگرد مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تربت میں کالعدم تنظیم کے مسلح کارندوں نے رات گئے ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹ داغے تھے، جس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کی، آمنا سامنا ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے، جسے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تربت میں فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس، لیویز، محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے حکام پہنچ گئے۔مرنے والے ایک شخص کی شناخت سنگانی سر کے رہائشی صبراللہ کے نام سے ہوگئی، رات کو ان افراد نے ایف سی کیمپ پر 4 راکٹ بھی فائر کیے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، ملزمان کا پیچھا کرکے سنگانی سر میں ایک گلی میں دہشتگردوں کو گھیرے میں لیکر ہلاک کردیا گیا۔ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی ملا ہے، جسے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آپریشن سندور ختم نہیں ہوا، وہ تو ٹریلر تھا،دنیا کو پوری فلم دکھائیںگے،بھارتی وزیر دفاع

متعلقہ خبریں