دہلی (اے بی این نیوز ) مودی حکومت مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عالمی ممالک میں بھیجے گی تاکہ وہ انہیں آپریشن سندور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں۔
ششی تھرور اور اسدالدین اویسی کے بھی ان میں شامل ہونے کا امکان ہے ۔
ہر ٹیم کے ساتھ وزارت خارجہ کا ایک افسر بھی ہوگا۔ اس سفارتی اقدام کا مقصد ششی تھرور، جو کہ ایک تجربہ کار سفارت کار اور کانگریس لیڈر ہیں، اور اسدالدین اویسی، جو کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور حیدرآباد کے ایم پی ہیں، کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
مزید پڑھیں :پاک بھارت جنگ،لمحہ بہ لمحہ احوال، مکمل رپورٹ،پا کستان کے شاہینوں نے انڈیا کو دھول چٹا دی