پشاور ( اے بی این نیوز) ایم پی اے فضل الہٰی کا پیسکو کے بیشتر گرڈسٹیشنز پر پھردھاوا۔ ایم پی اےفضل الہیٰ نے زبردستی رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے تمام فیڈرز چالو کرا دیے۔ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف ایم پی اے حلقہ نیابت کے عوام کے ہمراہ پیسکو کیخلاف نکل آئے۔
زبردستی فیڈرز چالو کرانے سے سسٹم اوورلوڈ،رحمان بابا گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل۔ سپلائی معطل ہونے سے پشاور کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ۔ سیکڑوں مظاہرین کا پشاور سٹی گرڈ سٹیشن اور پشاور انڈسٹریل گرڈسٹیشن کا گھیراؤ ۔ ترجمان پیسکو کے مطابق
مظاہرین نے پیسکو عملے کو ڈرایا دھمکایا اور زدوکوب کیا۔ زبردستی آن کرائے گئے فیڈرز ہائی لاس فیڈرز میں شمار ہوتے ہیں۔ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث ان فیڈرز پر لوڈمینجمنٹ کی جاتی ہے۔
پیسکو انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔ زبردستی فیڈرز چالو کرانے پر ایم پی اے فضل الہیٰ کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کی رہائی سے متعلق جاری تحریک نے نیا رخ اختیار کر لیا،جانئے تفصیلات