اہم خبریں

مرغی، انڈے، چینی، گڑ، مٹن، آٹا، دال مسور، دال مونگ، دال ماش اور تازہ دودھ مہنگا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)مہنگائی کی شرحمیں اضافہ ہو گیا۔ ہفتے وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 1.03 فیصد کا بڑا اضافہ ۔ مہنگائی بڑھنے کی شرح بھی منفی سے مثبت ہو کر 1.29 فیصد کی سطح پر آگئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق

ایک ہفتے میں 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو۔ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 69 روپے تک مہنگی ہوگئی۔ زندہ مرغی 434 روپے بڑھ کر 503 روپے تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن انڈے 22 روپے تک مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں بھی چار روپے تک اضافہ ہو۔ گڑ، مٹن، آٹا، دال مسور، دال مونگ، دال ماش اور تازہ دودھ مہنگی ہونے والی اشیاء شامل۔
گزشتہ ہفتے ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے تک کمی ہوئی۔ لہسن فی کلو 13 روپے تک اور پیاز 1 روپے تک سستا ہو۔ آلو، چاول، گھی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں :18 سال سے کم عمر بچوں کی شادی قابل سزا جرم قرار ،قید،جرمانوں کی سزا مقرر،اسمبلی سے قرارداد منظور

متعلقہ خبریں