اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو ہمارے پاس اس کا جواب دینے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مسلح افواج نے بھارت کے 6طیارے مار گرائے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔پاکستان نے جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا۔ پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
پاکستان اور بھارت کا سیز فائر مثبت پیش رفت ہے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی نے خطے میں طاقت کا توازن قائم کیا۔ سیز فائر کیلئے دوست ممالک کے کردار کو سراہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :بااثر افراد کا غریب محنت کشپر بدترین تشدد ،ویڈیو دائرل،پولیس خاموش تماشائی