اہم خبریں

بھتہ خوری سے پریشان تاجروں نے عمران خان اور کورکمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں بھتہ خوروں اور دستی بم حملوں سے تنگ تاجروں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور کور کمانڈر پشاور کو خط لکھ دیا، جس میں ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورتِ حال غیر تسلی بخش ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا بالخصوص پشاور میں بھتہ وصولی کے واقعات بڑھ گئے ہیں، سابق وزیر حاجی جاوید، سینٹیر ہدایت اللّٰہ اور تحریک انصاف کے مقامی رہنما انجینئر ندیم کے گھروں پر دستی بم پھینکے گئے۔ کاروباری شخصیت معروف آفریدی کا بھی کہنا ہے کہ انہیں افغانستان کے نمبروں سے بھتے کی کالز موصول ہوئی ہیں۔ پشاور پولیس کے مطابق بھتہ خوروں کے خلاف درجنوں مقدمات درج اور پانچ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بھتے کی بیشتر کالز فیک بھی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں