اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے اہم فیصلے

پشاور( اے بی این نیوز    )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے اہم فیصلے۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے بتا یا کہ کابینہ نے بغیر کسی امتیاز کے لائف انشورنس سکیم کی منظوری دی۔
سکیم کی سالانہ لاگت 4.5 ارب روپے ہے۔ سٹیٹ لائف کے ذریعے سکیم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔ صحت کارڈ کے تحت علاج کے دوران وفات پر انشورنس کوریج دی جائے گی۔ 10.5ملین خاندان انشورنس اسکیم کے دائرے میں شامل ہوں گے۔
صحت کارڈ پروگرام میں ایک سال کی توسیع کی بھی منظور دی گئی۔ کابینہ نے کے پی ڈیجیٹل پیمنٹ اور فِن ٹیک اسٹریٹجی 2030 کی بھی منظوری دی۔ سرکاری ادائیگیاں ڈیجیٹل، عوام کے لیے لین دین آسان ہوگا۔
فِن ٹیک، نجی شعبہ اور حکومت کے درمیان تعاون فروغ پائے گا۔ کابینہ کو ضلع کرم میں امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ 9,290 افراد کو فضائی سروس فراہم کی گئی۔
ضلع کرم میں 979 بنکرز کی نشاندہی کی گئی تمام تباہ کر دیے گئے۔
627 بنکرز اپر کرم اور 352 لوئر کرم میں تباہ کیے گئے۔ بھاری ہتھیار، راکٹ لانچر، مشین گنز، مارٹرز سمیت 151 ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ٹل پاراچنار روڈ کی فوری مرمت کے لیے 10 کروڑ روپے کی منظوری۔
9.6 ارب کے روڈ منصوبے کے ٹینڈر کا عمل جاری ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ اس کیس میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ کیس کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ کمیٹی کی سربراہی خود وزیر اعلیٰ کریں گے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی سےمذاکرات کیلئےوقت اورجگہ کاتعین جلدکرلیں گے،وفاقی وزیرطارق فضل چودھری

متعلقہ خبریں