اسلام آباد ( اے بی این نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات کو پورا کرنے کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 12 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ 16 مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث متوقع ریلیف کے مطابق کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت آج نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔
