اہم خبریں

علماء کرام بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کریں،کل یوم تشکر،علماء و مشائخ کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )کل بروز جمعہ ملک بھر میں یوم امن و یوم تشکر منایا جائے گا، اس میں افواج پاکستان سے یکجہتی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جائے گا کہ اس نے پاکستان کو دشمنوں کے شر سے محفوظ رکھا، ملک بھر کے علماء کرام کل مساجد و مدارس میں خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کریں گے،علماء و مشائخ کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری۔

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے گزارش ہے کہ امت مسلمہ میں رواداری، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں،نفرت انگیز تقاریر اور فتویٰ بازی سے پرہیز کیا جائے،مساجد کو صرف عبادات کیلئے نہیں بلکہ مساجد جس بطور کمیونٹی سینٹر بحال کیا جائے،تاکہ تعلیم و تربیت اور سماجی خدمات دی جاسکیں،اس حوالے سے علماء کرام کی تجاویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

بھارت کی جانب سے پاکستان کے دینی مدارس، مساجد اور بچوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،علماء کرام بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے اپنا کرداد ادا کریں،یہ کونسل نہتے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا کرداد ادا کریں۔

یہ کونسل کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آذادی کی حمایت کرتی ہےاور مطالبہ کرتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دیا جائے،پاکستان کی موجودہ صورتحال میں علماء کرام اور مشائخ عزام کا انتہائی اہم کردار ہے،علماء کرام نوجوانوں کی فکری رہنمائی،دینی تربیت اور تعمیری کے فروغ کیلئے اپنا کرداد ادا کریں،علماء کرام میڈیا پر دینی اور قومی بیانیہ مضبوط بنانے کیلئے منظم انداز میں اپنا کرداد ادا کریں گے،تاکہ عوام کو درست معلومات فراہم ہوسکیں۔
مزید پڑھیں :جوابی کارروائی بے رحم اور یقینی ہو گی،کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں،ترجمان پاک فوج کا بھارت کو واضح انتباہ

متعلقہ خبریں