اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم تشکر کے حوالے سے اہم گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔
عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے۔ مسلح افواج نے بہادر ی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا۔ دن کے آغاز پر مسلح افواج اور ملک کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ ملک بھر میں پرچم کشائی کی تقاریب، شہداء کی قبروں پر حاضری دی جائے گی۔
مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریبات ہوں گی۔ شہداکی یادگاروں پردعائیہ تقاریب،پھول رکھے جائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21توپوں کی سلامی دی جائے گی ۔
یوم تشکر کی خصوصی تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی ۔ وزیراعظم محمدشہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسزچیفس تقریب میں شریک ہونگے۔
مزید پڑھیں :جوابی کارروائی بے رحم اور یقینی ہو گی،کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ نہیں،ترجمان پاک فوج کا بھارت کو واضح انتباہ
