اہم خبریں

حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات؟ عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ رکاوٹ بن گیا!

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)عمران خان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی بازگشت ۔ بیرسٹر گوہر نے بانی چیئرمین کو وزیراعظم کی جانب سے مذاکرات کی آفر بارے آگاہ کیا تو بانی چیئرمین خاموش ہو گئے، ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق

رابطوں اور آفرز کو مذاکرات نہیں کہا جاسکتا۔ فی الحال دونوں جانب سے ماحول کو بہتر بنانے کی کوشش جاری ہیں۔ مذاکرات کے لئے ساز گار ماحول بنانے کے لئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ کا مطالبہ مناسب نہیں ہے۔

پولی گرافک ٹیسٹ جیسے اقدامات سے سازگار ماحول خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے چند سرکردہ رہنماء اپنے طور پر اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے ساتھ ماحول کو سازگار بنا رہے ہیں۔ ماحول بہتر کرنے کا مطلب ڈیل یا کوئی آفر قبول کرنا نہیں ہے۔ موجودہ حالات و واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے لئے صورتحال آئیڈیل ہے۔
مزید پڑھیں :ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی ریکارڈ کمی ،ہزاروں روپے فی تولہ سستا ہو گیا،جانئے نئی قیمت بارے

متعلقہ خبریں