مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزادکشمیر حکومت کی جانب سے بھارتی فوج کی کنٹرول لائن کے قریب سول آبادی پر گولہ باری ہے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
آزادکشمیر حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کےمطابق بھارتی گولہ باری سے 32 شہری شہید اور 164 زخمی ہوئے سیکڑوں گھر دوکانیں تباہ ہوئے اسکولوں اور اسپتالوں کی عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق مظفرآباد،کنٹرول لائن کے قریبی علاقوں میں بھارتی گولہ باری سے 164 شدید ذخمی ہوئے،528 رہائشی مکانات تباہ جن میں 63 مکمل زمین بوست ہوئے،26 دوکانیں بھی تباہ ہوئی 45 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد سکولوں،اسپتالوں سمیت دیگر املاک کے اعداد و شمار جمع کئے جا رہے ہیں،حکومت پاکستان شہیدا کی ورثا کو ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو 20 لاکھ اور 10 لاکھ دے گی۔
وادی نیلم،بھارتی ڈرونز کی پروازیں ،مقامی نوجوانوں کی فائرنگ،سکیورٹی ہائرالرٹ