اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں خاتون جاں بحق، اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں شہزادٹاؤن کے علاقے علی پور میں گھر میں گیس سلنڈر دھماے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق، شوہر اور بیٹی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں جاں بحق خاتون کی شناخت امبرین کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں میں شوہر فیصل اور بیٹی عائزہ بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں جاں بحق خاتون اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مزیدپڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزجمعرات15مئی 2025سونے کی قیمت