لاہور ( اے بی این نیوز )عالمی مالیاتی جریدے کی رپورٹ میں پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکردگی’معاشی کرشمہ‘ قرار ۔ سرمایہ کاروں نے پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو پچھتائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والے ملک میں 40 فیصد مہنگائی ۔
صفر ہو چکی ہے۔ 2031 میں میچور ہونیوالے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی۔ کراچی سٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ حکومت نے ستمبر میں آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے استحکام کے معاہدے پر دستخط کئے۔ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم پاکستان کو جاری کی جا چکی ہے۔ معاشی ماہر کا کہنا ہےکہ بھارت سے تنازع پاکستان کی معاشی بحالی متاثر نہیں کرے گا۔
مزید پڑھیں :واہگہ بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ،ایک قیدی کا تبادلہ