مکہ مکرمہ ( اے بی این نیوز) وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی سربراہی میں اجلاس ہوا ۔ ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو نے بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اجلاس میں حج انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
سرکاری عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہو رہا ہے۔
دوسرے مرحلے میں 31 مئی تک 46 ہزار عازمین جدہ کے راستے مکہ پہنچیں گے۔ پاکستان سے 633 عازمین حج کو لے کر پی آئی اے کی 2 پروازیں کل جدہ پہنچیں گی ۔ ، کوآرڈینیٹر حج نے کہا کہ
عازمین کی سہولت کیلئے حرم جانے کیلئے بسوں کی تعدادبڑھا کر 77 کر دی گئی۔
اجلاس میں پاکستانی عازمین حج کیلئے مناسک حج کے دوران ٹرانسپورٹ سہولیات پر غور۔ ڈائریکٹر حج مکہ نے کہا کہ ایک کیٹرنگ کمپنی کو شکایت پر نوٹس دیا گیا ہے۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ
عازمین حج کیلئے ٹرانسپورٹ اور کھانے کی بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جائے۔
غیر معیاری سہولیات پر متعلقہ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اگلے حج کے لیے پالیسی پر کام ابھی سے شروع کیا جائے۔ عازمین حج کو نسک کارڈ کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر مکمل کی جائے۔
مزید پڑھیں :امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستا ن اور بھارت کو باہر ڈنر پر لے کر جانے کی پیشکش کر دی
