اہم خبریں

عمران خان کےبچےباپ کی رہائی کیلئےجس سےبات کرناچاہئیں کرسکتےہیں،شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)شیخ وقاص اکرم نے اےبی این کےپروگرام’’بدلو‘‘میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ جنیداکبرکااستعفیٰ بیرسٹرگوہرکےپاس پہنچ گیاہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سےپیرول کی درخواست نہیں دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کواپنےبچوں سےبات نہیں کرنےدی جاتی۔ بانی کےبچےباپ کی رہائی کیلئےجس سےبات کرناچاہئیں کرسکتےہیں۔ 26ویں آئینی ترمیم کےبعدعدلیہ کمزورہوئی۔
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کےاحتجاج سےمتعلق بتاسکتےہیں۔
سلمان اکرم راجہ نےکہامیری بات کوتوڑمروڑکرپیش کیاگیا۔ گرین الائنس سےمتعلق لائحہ عمل طےکیاجائےگا۔ پی ٹی آئی نےپہلےبھی اپنےبل بوتے پرجدوجہدکی۔ ملکی سلامتی پرجب بات آئےگی توپی ٹی آئی پیچھےنہیں رہےگی۔
بانی پی ٹی آئی نےبھارت کوبروقت جواب دینےکوسراہاہے۔ بانی نےکہامودی مکارشخص ہے چوکنارہنےکی ضرورت ہے۔ نوازشریف بھارت کیخلاف آپریشن کےدوران خاموش رہے۔
حکومت فسطائیت کرناچھوڑ دےتوحالات بہترہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں :بھارتی جنگی جہاز یا جنازے،کہاں کہاں گرے،کتنے پائلٹ جہنم واصل ہو ئے،کتنے اذیت ناک صورت میں زندہ،تمام تفصیلات منظر عام پر آگئیں

متعلقہ خبریں