اسلام آباد ( اے بی این نیوز )آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے۔
تباہ ہونےوالےبھارتی فضائیہ کےطیاروں کےپائلٹس زخمی یالاپتہ بھی ہوئے۔ایک طیارہ اننت ناگ کےعلاقے میں گرکرتباہ ہوا،جس کےپائلٹ کی ہلاکت کاخدشہ ظاہرکیاگیا۔ تباہ بھارتی طیارےکی ایجیکشن سیٹ،پہلی گاڈول کوکرناگ کےعلاقےسےبرآمدہوئی۔
بھارتی فضائیہ کادوسراطیارہ پامپوریاپلوامہ کےعلاقہ میں گرکرتباہ ہوا۔ دوسرےطیارےکےدونوں پائلٹس شدیدزخمی حالت میں سری نگرہسپتال منتقل کیےگئے۔ ایک اورلڑاکاطیارہ پنتھیال،رامسو،ضلع رام بن کےعلاقے میں گرکرتباہو۔
اس طیارےکےپائلٹ فلائنگ آفیسراقبال سنگھ کوزخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پورمنتقل کیاگیا۔ ایک اورطیارہ بھردہ کلاں،تحصیل اکھنورکےزرعی کھیتوں میں گر ا۔ ایجیکٹ کرنےوالےدونوں پائلٹس زخمی بھی ہوئےجنہیں اکھنورکےفوجی ہسپتال منتقل کیاگیا۔
بھارتی فضائیہ کاایک اورطیارہ بھٹنڈہ کےعلاقے میں بھی تباہ ہو۔ ایک ہیرون ریموٹ پائلیٹڈوہیکل جموں شہرکےمشرق میں13ناٹیکل میل کےفاصلے پرگرایاگیا۔
مزید پڑھیں :ہمارے والد کو قید تنہائی میں رکھا گیا،طبی سہولیات بھی نہیں دی جا رہی، قاسم خان
