اہم خبریں

ٹینشن کے ماحول میں ایک اچھی خبر،سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا،جانئے فی تولہ نئی قیمت کیا ہے

کراچی ( اے بی این نیوز    )سونے کی قیمت میں 10500 روپے کی کمی ہو گئی۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی دیکھی جا رہی ہے۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 10400 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 400 روپے کمی سے 3 لاکھ 40 ہزار 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 917 روپے کمی سے 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہوگئی۔

اس کے علاوہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 267,693 روپے ہوگئی ہے۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 104 ڈالر کمی سے 3 ہزار 221 ڈالر فی اونس پر آ گیا ہے۔

مزید پڑھیں :برطانیہ، امیگریشن نظام میں بڑی اصلاحات کا اعلان ،پاکستانیوں کیلئے خاص شرائط،جانئے کیا

متعلقہ خبریں