اہم خبریں

آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی،حکومت کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کا ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان۔ انہوں نے کہا کہ یوم معرکہ حق ہر سال پورے ملک میں جوش و خروش اور جذبہ ملی وحدت سے منایا جائے گا۔ ہماری بہادر افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں نے ہمارے سر فخر سے بلند کر دیئے ہیں۔ وزیرِ اعظم کا 16 مئی 2025، جمعہ کے روز پاکستان کو دفاعی محاذ پر شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کے دن کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا۔ جمعہ کے دن یوم تشکر کے تسلسل میں خصوصی نوافل ادا کریں گے، اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے دعائیں کریں گے۔

مزید پڑھیں :دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،آپریشن معرکہ حق پاک فوج کی تاریخ کا سنہری باب ہے،آرمی چیف

متعلقہ خبریں