اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم کا معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان۔ شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ ،زخمی کو10لاکھ سے 20لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
مسلح افواج کے شہدا کے ورثا کو رینک کے حساب سے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم دی جائے گی۔
مسلح افواج کے شہدا کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ان کی مکمل تنخواہ بمعہ الاؤنسز جاری رہے گی۔ مسلح افواج کے شہدا کے بچوں کو گریجویشن تک مفت تعلیم دی جائے گی۔ مسلح افواج کے شہدا کی بیٹیوں کی شادی کیلئے 10لاکھ روپے تک میرج گرانٹ دی جائے گی۔ مسلح افواج کے زخمی جوانوں کو 20لاکھ روپے سے 50لاکھ فی کس دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :دشمن کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،آپریشن معرکہ حق پاک فوج کی تاریخ کا سنہری باب ہے،آرمی چیف