اہم خبریں

امریکا نے مداخلت کرکے ایٹمی جنگ رکوادی، اب پاکستان سے جلد مذاکرات ہوں گے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (اے بی این نیوز     )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں سے کہا تھا کہ اگر انہوں نے جنگ نہ روکی تو امریکا ان کے ساتھ تجارت نہیں کرے گا۔اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے جنگ بندی میں پاکستان اور بھارت کی مدد کی، دونوں ممالک کے رہنما غیرمتزلزل ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا نے مداخلت کرکے ایٹمی جنگ روک دی، اب پاکستان سے جلد مذاکرات ہوں گے۔واضح رہے کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس پر پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے مار گرائے تھے۔

اس کے بعد بھارت نے اپنی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا جس کے جواب میں پاکستانی مسلح افواج نے 10 مئی کی صبح آپریشن ’بنیان مارس‘ شروع کیا اور بھارت میں گھس کر فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدم بڑھایا جس کے بعد 10 مئی کی شام دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔

امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تجارت چاہتے ہیں۔پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔

مزید پڑھیں :پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

متعلقہ خبریں