اہم خبریں

جنید اکبرنےپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفٰی نہیں دیا،عمران خان سے ملاقات مشروط کر دی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) جنید اکبر کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفی کا معاملہ ۔ جنید اکبر نے ابھی ا ستعفیٰ نہیں دیا۔ لیکن پبلک اکاؤنٹس کی چیئرمین شب کیلیے پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب کے نام پر غور شروع۔

ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب ہی اگلے امیدوار ہوں گے۔ جنید اکبر کے استعفیٰ دیتے ہی پی ٹی آئی کی جانب سے عمر ایوب کا نام اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا جائے گا ،ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسی ہوا ئی باتوں پر استعفیٰ نہیں دونگا،عمران خان سے ملاقت کرائی جائے،پاے سی سی کی چیئرمین شپ ان کی امانت ہے وہ جیسے ہی کہیں گے میں استعفیٰ دے دونگا۔

مزید پڑھیں :بل گیٹس کا اگلی دو دہائیوں میں گیٹس فاؤنڈیشن کے ذریعے 200 بلین ڈالر ز دینے کا اعلان

متعلقہ خبریں