اسلام آباد(اے بی این نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن لیدر عمر ایوب پر 4 اکتوبر احتجاج کیس میں جلد فردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش کر دیا گیا۔ آئندہ سماعت پرملزمان پرفردجرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔
کیس میں بیرسٹرگوہر ، علی امین گنڈا پور، بیرسٹرسیف ، عمر ایوب کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ سماعت کے دوران 29 پی ٹی آئی کارکن عدالت میں پیش کیا گیا۔ 4 کی حاضری سے استثنیٰ درخواستیں دائر کی گئی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے سماعت 17 جولائی تک ملتوی کر دی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف تھانہ کورال میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 4.9 شدت کازلزلہ