اہم خبریں

جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ پیغام علیمہ خان کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا گیا۔ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو پارٹی عہدوں پر مکمل توجہ دینے کی ہدایت کی ہے، جب کہ ان کی جگہ عمر ایوب کو پی اے سی کا نیا چیئرمین نامزد کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنید اکبر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جس چینل سے چئیرمین بنے کا حکم بیجھا تھا اُس چینل سے عہدہ چھوڑنے کا پیغام نہیں ملا جبکہ پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے معاملے پر کسی قسم کی رائے دینے سے گریز کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب سے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری

متعلقہ خبریں