اہم خبریں

بھارتی دفاع کمزور ترین ثابت، S-400 کی تباہی کو پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیدیاگیا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) دنیا کے اہم دفاعی تجزیہ نگاروں نے S-400 کی تباہی کو پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیدیا۔ یورپی دفاعی تجزیہ ویب سائٹ نے S-400 کی تباہی کو پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا ہے۔بلغاریہ کے ملٹری ریویو کے مطابق اگر پاکستان کے جوابی حملے میں S-400 تباہ ہو گیا تو یہ سب سے ہائی پروفائل واقعہ ہے۔ آدم پور اڈہ شمالی ہندوستان کا مرکزی اڈہ ہے، سکھوئی سکواڈرن کا ہیڈکوارٹر ہے اور سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔

بلغاریہ کے ملٹری ریویو کے مطابق انتہائی اہم فضائی اڈے پر روسی سسٹم کی تباہی نے بھارتی دفاع کو کمزور کردیا، پاکستان نے ہائپرسونک، جے ایف تھنڈر نصب کیے ہیں، اس لیے اس کی حملہ کرنے کی صلاحیت بہت بڑھ گئی ہے۔ڈیفنس ریویو کے مطابق پاکستان نے چین کے ہائپرسونک میزائلوں کا مقامی ماڈل تیار کیا ہو سکتا ہے، ایس 400 کی تباہی سے بھارت کی دفاعی حکمت عملی پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے، ایس 400 سیچوریشن حملوں یا ریڈار اور کمانڈر پر حملوں سے کمزور ہوتا ہے۔بلغاریہ کے ملٹری ریویو کا کہنا ہے کہ یہ علامتی پیغام بھی بھیجا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے اندر گہرائی تک حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں :پاک فوج نے عوام سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے،ترجمان پاک فوج

متعلقہ خبریں