راولپنڈی (اے بی این نیوز ) پاک فوج عوام سے کیا ہوا اپنا وعدہ پورا کر دکھایا ہے ،بھارتی افواج کے خلاف آ پریشن بنیان المر صوص کیا .مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا بھارت نے پاکستان پر جار حیت کر کے سویلین شہریوں کو شہید کیا ۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستانی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا۔پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کےافسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں بے گناہ شہری شہید ہوئے جس کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ’’بنیانالمرصوص ‘ شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے بہادر اور دلیر عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، جو اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے S-400 بیٹری سسٹم کو دو مقامات پر کامیابی سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جن مقامات پر آزاد کشمیر کے معصوم شہریوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو جواب بروقت اور تاریخی رہا ہے۔ پاکستان نے ان اہداف کو نشانہ بنایا جہاں سے ہمارے ملک پر حملہ ہو رہا تھا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں فتح سے نوازا۔ پاکستان نے تمام حملے انتہائی مہارت سے کیے تاکہ شہری آبادی کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔
پاکستان نے بھارتی جارحیت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص کیا۔ مسلح افواج نےعوام سےاپناکیاگیاوعدہ پوراکیا۔ْ بھارت نے پاکستان پر جارحیت کرکے بے گناہ شہریوں کا خون بہایا۔ وطن کی خاطر شہید ہونے والوں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
ہماری ہمدردیاں شہداکےاہل خانہ کیساتھ ہیں۔ پاکستان کےغیوراوربہادرعوام افواج پاکستان کیساتھ کھڑےہیں۔ بھارت نےپاکستان کےمعصوم شہریوں کیخلاف بزدلانہ آپریشن کیا۔
بھارت پاکستان کےاندردہشتگردی واقعات میں ملوث ہے۔ پاکستان نےبھارت میں26ملٹری ٹارگٹس کونشانہ بنایا۔ راجوڑی اور نوشہرہ میں ملٹری بریگیڈ کو تباہ کیا ۔ بھارت کے2مقامات پرایس400 سسٹم کونشانہ بنایاگیا۔ سورت گڑھ ،سرسہ ،آسم پور،اونتی پورہ ،اودھم پور ،پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
پاکستان نےکامیابی سےاُڑی نیٹ ورکس سٹیشن اورپونچھ راڈارکونشانہ بنایا۔ کنٹرول لائن پر ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جوآزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملے کررہے ہیں۔ پاکستان کے تمام حملے مہارت سے کیے گئے تاکہ سویلین اس کا نشانہ نہ بنیں۔
2مقامات پر بھارت کے ایس 400بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ سورت گڑھ ،سرسہ ،آسم پور،اونتی پورہ ،اودھم پور ،پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا۔ کنٹرول لائن پر ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جوآزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملے کررہے ہیں۔
پاکستان کے تمام حملے مہارت سے کیے گئے تاکہ سویلین اس کا نشانہ نہ بنیں۔ پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے 26ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا۔ ایف ون اور ایف ٹو میزائل کے ذریعے بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔
پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے والی بھارتی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے ملٹری کمانڈ ہیڈ کوارٹر کو تباہ کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو حکم دیا ہے جب ظلم ہو توجواب دیں۔ فیلڈ سپلائی ڈپواڑی اور پونچھ میں ریڈار سسٹم تباہ کیا گیا۔
ہم نے کہا تھا ہم سویلین کو نشانہ نہیں بنائیں گے،ترجمان پاک فوج ہم نے صرف ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنایا جو پوری دنیا نے دیکھا۔ بھارت نے پاکستان میں معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ پاکستان نے جواب میں تمام حملے مہارت سے کیے تاکہ سویلین اس کا نشانہ نہ بنیں ،کچھ صلاحیتیں ابھی ہم نے استعمال کی ہیں کچھ آئندہ کیلئے بچا کر رکھی ہیں ،،ہم نے فتح ون اور ٹو میزائلوں سے بھارت کے 26 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ۔ دو مقامات پر بھارت کے ایس 400 بیٹری سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
راجوڑی اور نوشہرہ میں ملٹری بریگیڈ کو تباہ کیا،،سورت گڑھ ،سرسہ ،آسم پور،اونتی پورہ ،اودھم پور ،پٹھان کوٹ میں اہداف کو نشانہ بنایا،کامیابی سےاُڑی نیٹ ورکس سٹیشن اورپونچھ راڈارکونشانہ بنایا،کنٹرول لائن پر ان فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جوآزاد کشمیر میں معصوم شہریوں پر حملے کررہے تھے ،،،بھارت میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے پاکستان پر حملے ہوئے ،ہم نے سائبر وار میں بھی بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا ۔
بھارت نے ڈرونز کے ذریعے بھی پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ،،بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے ،،وطن کے دفاع میں جان دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،پاکستان کے بہادر اور غیور عوام افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،،پاکستان نے نوجوانوں نے فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا جن کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں،،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا،،کوئی کسی خوش فہمی میں نہ رہے پاکستان کے خلاف جارحیت کی گئی تو آئندہ اس سے بھی سخت جواب دیا جائے گا۔
ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ 6اور7مئی کوجب بھارت نےحملہ کیاہم مکمل طورپرتیارتھے۔ پاک نیوی کےپاس بھارتی بحریہ کوسمندرمیں روکنےکی پوری صلاحیت ہے۔ وائس ایڈمرل رب نواز نے کہا کہ پاکستان نیوی نےتمام بندرگاہوں کوآپریشنل رکھا۔ دوران جنگ پاکستان نیوی بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پرنظررکھےہوئےتھی۔ پاکستان کی سمندری حدودسےبھارتی جہاز400ناٹیکل مائل دورتھا۔ پاکستان نیوی کوتیاردیکھ کردشمن کی آگےبڑھنےکی ہمت نہیں ہوئی۔ دوران جنگ پاکستان نیوی بھارتی نیوی کی سرگرمیوں پرنظررکھےہوئےتھی۔
ایئروائس مارشل ایئرکموڈوراورنگزیب ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکرگزار ہوں۔ پاک فضائیہ نے امن اورجنگ میں اپنی تیاری مکمل رکھی ہوئی ہے۔ ایئرچیف نے ہمیں جو ہدایات جاری کیں ان پر عمل کیا۔ دفاع کا حق استعمال کیا اور ان اہداف کو نشانہ بنایا جنہوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔ پاکستان ایئرڈیفنس آپریشن میں تمام ڈرونز اورمیزائل کی آمد موجود ہے۔ بھارت نے ڈرون حملوں سے طیاروں سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایئرفورس پاکستان کی فضائی حدود کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔ بھارتی فضائیہ کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اُس کے طیارے گرائے، ہمارے شہریوں کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں :پاک بھارت جنگ کے بعد ،پشاور سے افسوس ناک خبر آگئی،جانئے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا