اسلام آباد (اے بی این نیوز) – پاکستانی سائبر ماہرین نے بھارت کے خلاف ڈیجیٹل محاذ پر مؤثر کارروائی کرتے ہوئے کئی اہم سرکاری اور حساس اداروں کی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا ہے۔ ہیک کی گئی ویب سائٹس میں آسام رائفل، ڈیپارٹمنٹ آف اٹامک انرجی، اور انڈین ڈیفنس پروڈکشن جیسے اہم ادارے شامل ہیں۔ ان سائٹس کا حساس ڈیٹا نہ صرف افشا ہو چکا ہے بلکہ مختلف پلیٹ فارمز پر اسے ڈارک ویب پر فروخت کے لیے بھی پیش کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ویب سائٹس پر بھارت کو دہشت گردی کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت بھی جاری کیے گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ سائبر کارروائی بھارت کے عالمی سطح پر کیے گئے سائبر سکیورٹی کے دعوؤں کی قلعی کھول دیتی ہے اور اسے عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یہ اقدام پاکستان کی جانب سے جاری دفاعی اقدامات کا تسلسل ہے، جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان نہ صرف زمینی دفاع میں بلکہ ڈیجیٹل میدان میں بھی پوری طرح چوکنا اور متحرک ہے۔