خیبر پختونخوا حکومت نے بھارتی جارحیت کے دوران شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارتی حملوں کے نتیجے میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہری شہید یا زخمی ہوتا ہے تو صوبائی حکومت اس کے اہل خانہ کی مکمل مالی معاونت کرے گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ امداد ریلیف پیکیج کے تحت فراہم کی جائے گی اور حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔