راولپنڈی(اے بی این نیوز) گزشتہ چند روز سے بھارت کے پاکستان مخالف بے بنیاد الزامات اور ہرزہ سرائی جاری تھی جس کا اب بالآخر پاکستان نے زوردار جواب دیدیا جس کا ہروقت زہراگلنے والابھارتی میڈیا بھی اعتراف کرتا دکھائی دیا اور کہاکہ امریکہ فون کررہا ہے لیکن عاصم منیر حملے نہیں روک رہا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ٹی 9 کی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ کہا گیا تھا کہ پاکستان جو کرے گا ہمارے جوابات اسی طرح ہوں گے لیکن آج صبح پاکستان نے جو کیا ہے، فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور کئی مقامات کو نشانہ بنایا۔ایسا لگ رہا ہےکہ پاکستان بوکھلایاہواہے۔
ہم نے دیکھا کہ ہدایات ڈونلڈٹرمپ کی طرف سے دی گئیں، پھر نائب صدر جے ڈی وینس ، پھرمارکو روبیو کی طرف سے بھی کئی بار بتایاگیا کہ وہ عاصم منیر کے ساتھ براہ راست بات چیت کررہے ہیں لیکن مایوسی اس قدر ہے کہ پاکستان حملے ہی نہیں روک رہا، اب یہ لڑائی عاصم منیر کی ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور ویڈیو میں بھی مقرر کو یہ کہتےہوئے سنا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے پرائم منسٹر کو سمجھایا لیکن پاکستان، امریکہ کی بھی نہیں سن رہا۔
مزید پڑھیں: پاک فضائیہ نے بھارتی ملٹری سیٹیلائٹ جام کردیا