اہم خبریں

بھارتی ایئر بیس کی تباہی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان کی جانب سے بھارت کیخلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں انڈین ایئر بیسز، میزائلوں کے اسٹوریج اور فوجی تنصیبات پر بڑے پیمانے پر حملے کئے گئے، بھارتی ایئر بیسز پر بڑی تباہی ہوئی ہے۔

پاکستان کے حملے میں بھارتی ایئر بیس اودھم پور میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جس کی ویڈیوز بھی سامنے آگئی ہیں۔منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں ایئر بیس میں آگ لگی ہوئی اور کالے دھویں کے بادل اٹھتے صاف دیکھے جاسکتے ہیں، جبکہ علاقے میں افراتفری بھی نظر آرہی ہے،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر بیس میں لگی آگ بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی اندر جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے پاکستان کے حملے میں شدید جانی و مالی نقصان کا اعتراف کیا ہے۔
مزید پڑھیں: مودی تمہیں بار بار متنبہ کیا گیا ہمارے عزم کا امتحان نہ لو،سابق ڈی جی آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں