اہم خبریں

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں 5.3 شدت کا زلزلہ

پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ کی گہرائی 230 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن تھا۔

چترال، اپردیر،مردان، خیبر، مالاکنڈ میں زمین لرز اٹھی،سوات،مہمند اور دیگر شہروں میں بھی زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ مردان پشاور مینگورہ اور گرد و نواح کے علاقوں میں محسوس کیا گیا،زلزلے کے جھٹکوں کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی خاتون پائلٹ کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لے لیا،وڈیو منظر عام پر آگئی

متعلقہ خبریں